چوکی انچارج کا بغیر رشوت کے سائلوں کے مسائل سننے سے انکار،شہری پریشان
کہروڑپکا (خبر نگا ر) جان محمد نے بتایا کہ لین دین کے معاملے پر تنازعہ ہوا تو چوکی انچارج عرفان سکھیرا موقع پر پہنچااور ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے سے مجھے مقدمے میں پھنسانے کی یقین دہانی کرائی ڈی پی اولودھراں کو درخواست گزاری معاملے سننے پر چوکی انچارج کی سخت سرزنش کی ۔جبکہ دوسرے متاثرہ جان محمد نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس سلسلے میں چوکی انچارج رانا واہن عرفان سکھیرا کو درخواست دی تو اس نے پانچ ہزار روپے رشوت طلب کی، ڈیمانڈ پوری نہ کرسکا تو مجھے دھکے دے کر باہر نکال دیا ڈی پی اولودھراں کو درخواست دینے پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر سید عارف شا ہ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔