وہاڑی: دی ایجوکیٹرز سکول غزالی کیمپس کا فی میل سٹاف 2 ماہ کی تنخواہوں سے محروم
وہاڑی (نامہ نگار)فی میل اساتذہ دی ایجوکیٹر سکول غزالی کیمپس لڈن روڈ نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سکول انتظامیہ نے سکول میں پڑھنے والے طلباء سے لاک ڈاون کے باوجود مبینہ طور پر فیسیں وصول کیں مگر فی میل اساتذہ اور دیگر عملہ کو تاحال ادائیگی نہ ہوسکی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کی فیسیں نہ ملنے کے سبب ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں ۔رابطہ کرنے پر پرنسپل و ڈائریکٹر کیمپس محمد امیر نے بتایا کہ مسلسل چھٹیوں کے باعث بچوں کے والدین فیسز ادا نہیں کر رہے جس کے باعث سکول تمام سٹاف کی تنخواہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔