خاتون سے ملنے کیلئے جانیوالا نوجوان اغوا ،ڈاکوئوں نے 5لاکھ تاوان مانگ لیا
میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار )گاؤں چھتن مہر کا رہائشی بلال مہر نے گھر والوں کو اطلاع دی کہ وہ چھیجڑو سلطان پور ضلع سکھر جا رہا ہے، دوپہر کے وقت ڈاکوؤں کی جانب سے ورثاء کو فون کرکے بتایا گیا کہ بلال مہر ہمارے قبضے میں ہے اور اس کی بازیابی کے لئے پانچ لاکھ تاوان کا بندوبست کریں ، ذرائع کے مطابق بلال مہر خاتون کی فون کالز پر اس سے ملنے کے لئے کندہکوٹ کے علاقے میں گیا جہاں بدنام ڈاکو پرویز جاگیرانی کے گروہ کے اغواء کاروں نے اسی یرغمال بنالیا ہے۔