اے ای اوز اورایس ایس ایز کی مستقلی کیلئے انٹرویو کی شرط عائد
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سکولز نے اے ای اوز اورایس ایس ایز کی مستقلی کیلئے پی پی ایس ای کے امتحان کی شرط ختم کرکے انٹرویو کی شرط عائد کردی،پانچ سال قبل بھرتی اے ای اوز اور ایس ایس ایز کو پی پی ایس سی کا انٹرویو پاس کرنے کے بعد ہی مستقل کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے پہلے ان کو مستقل کرنے کیلئے پی سی ایس کے امتحان کی شرط عائد کی تھی، اب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اے ای اوز اورایس ایس ایز کی مستقلی کیلئے پی پی ایس ای کے امتحان کی شرط ختم کردی۔ اساتذہ کو پی پی ایس ای صرف انٹرویو کی بنیاد پر مستقل کرے گی۔ ہزاروں ایس ایس ای اور اے ای اوز کو 2014 اور 2015 میں این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتی کیا گیا تھااساتذہ کو پی پی ایس سی کی جانب سے انٹرویو کیلئے کال لیٹر بھیجا جائے گا۔صرف انہی اساتذہ کو انٹرویو کال کی جائے گی جنھوں نے ڈی پی آئی سکینڈری کو مستقلی کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھی۔