جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے : ظفر اقبال وڑائچ
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی ضلعی صدروسابق وفاقی وزیربرائے امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ ، مخدوم نویدحسین، سردار رفیق حیدر لغاری، میاںغوث، شاہد طالب نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی کامیابی کے باعث جنوبی پنجاب میں ترقی وخوشحالی کانیادورشروع ہوگیاہے، اب پنجاب کابجٹ شہرکانام دیکھ کرخرچ نہیںہوگا، بلکہ بنیادی سہولتوں سے بھی محروم جنوبی پنجاب کے اضلاع اورتحصیلوںپران کی ضرورتوںکے مطابق خرچ ہونے لگاہے، حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب میںبسنے والوں کوتعلیم اورصحت کی سہولتوںکی فراہمی کے لیے بنیادی انفراسٹرکچربچھاناشروع کردیاہے، اورآنے والے دنوںمیں ان پسماندہ علاقوںمیںہسپتالوں، ڈسپنسریوں اورتعلیمی اداروںکاجال بچھ جائے گااوریہاںکے بچوںکوحصول تعلیم کے لیے دوردرازعلاقوں اوردوسرے شہروںمیں نہیں جاناپڑے گا، بلکہ تعلیم اورصحت جیسی سہولتیں انہیں ان کے ہی شہران کے گھروںکے قریب میسرہوں گی۔