دنیا پور: سیوریج سسٹم ناکارہ‘ گٹروں کا پانی گلیوں میں جمع‘ اہل علاقہ کا احتجاج
دنیاپور(نامہ نگار) شہر میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی اور مبینہ غفلت کی وجہ سے وارڈ نمبر 3/4 میں پچھلے دو ماہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے جہاں ابلتے گٹروں کی وجہ سے گلیاں اور محلے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں سیوریج کے گندے پانی کے تعفن سے لوگوں کا جینا محال ہوچکا ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں مرکزی گلی ہونے کی وجہ سیوارڈ نمبر 3/4 کے رہائشی سیوریج کے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں متعدد بار میونسپل کمیٹی میں شکائت درج کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اہل علاقہ کا میونسپل کمیٹی کے نااہل عملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر لودھراں سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔