بہاولپور کو سی پیک کے منصوبوں سے محروم رکھا گیا: محمد نواز ناجی
بہاولپور(بیورو رپورٹ)چیف ایگزیکٹیو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ بہاول پور کو سی پیک منصوبوں سے محروم رکھ کر اس خطہ کے لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بہاول پور پاکستان کا ایک اہم ترین علاقہ ہے لیکن اسے نہ تو موٹر وے سے منسلک کیا گیا ہے اور نہ ہی یہاں سی پیک کے تحت کوئی صنعتی زون بنایا جا رہا ہے۔ اس علاقہ کو قومی دھارے سے یکسر الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔