فروٹ فلائی کی وجہ سے پھل کی کوالٹی خراب ہوتی ہے: ڈاکٹر اسلم
ملتان ( خبر نگار خصوصی) سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید کی ہدایت پر ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر محمد اسلم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں کا ملتان اور شجاعباد میں آم کے مختلف باغات کادورہ کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم نے باغبانوں کو مینگو ہاپر اور فروٹ فلائی کے نقصانات اور تدارک بارے بتایا۔انہوں نے کہا کہ فروٹ فلائی کی وجہ سے پھل کی کوالٹی خراب ہوتی ہے اور پھل کے کیرے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔لہٰذا پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے پودوں کے نیچے گرے ہوئے پھل کو روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا کرکے زمین میں گہرے گڑھے کھود کردبا دیا جائے۔اس کے علاوہ نر فروٹ فلائی کے تدارک کیلئے میتھائل یوجینال اور مادہ کیلئے پروٹین ہائیڈرو لائیزیٹ استعمال کی جائے۔