کسان فصلوں کو ٹڈی دل کے حملے سے بچانے کیلئے ہروقت تیار رہیں:ماہرین
جلہ آرائیں(نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع لودھراںنے گذشتہ روز ٹڈی دل کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک ترتیبی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں عبدالروف، ملک ظفر نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنی فصلوں کو ٹڈی دل کے حملے سے بچانے کے لیے ہروقت تیار رہیں۔ کسی بھی وقت ٹڈی دل فصلوں پر حملہ کرسکتی ہے اورکسان اپنے فام ہاوس پر سپرے مشین ،اور ملی بگ والی گنز تیاررکھیں اگر آپ کے علاقے میں ٹڈی دل کا حملہ ہوتو فورا محکمہ زراعت کو اطلاع دیں اور متاثرہ فصل میں باحساب لیمبڈاسائیفیلوتھرین تین سی سی فی لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں جہاں ٹڈی دل درختوں پر موجودہوتواس کو تلف کرنے لیے ہینڈگن مشین کا استعمال کریں۔