حلال فوڈپر جلد آگاہی پروگرام منعقد کیا جائے گا: میاں راشد اقبال
ملتان (سماجی رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سینیئر نائب صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ حلال فوڈپر جلد آگاہی پروگرام منعقد کیا جائے گا حلال فوڈ کی دنیا بھر میں مانگ ہے فوڈ انڈسٹریز کواس جانب بھرپور توجہ دینی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل حلال سرٹیفیکیشن کے چیف ایگزیکٹو مفتی ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حلال فوڈ کی مانگ ہے غیر مسلم ممالک اس پر سرمایہ کاری کررہے ہیں حلال فوڈ کے دنیا میں دس ٹاپ غیر مسلم ممالک ہیں ان کی دنیا بھر میں حلال فوڈ کی 2ٹریلین مارکیٹ ہے ۔