سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی چیئرمین رانا فراز نون کی قیادت میں کام کر رہی ہے : نعیم ڈاہا
کرم پور ،میلسی(نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) صوبائی رہنما سرائیکی ڈیمو کریٹک پارٹی نعیم خان ڈاہا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی چیئرمین رانا محمد فراز کی قیادت میں کام کررہی ہے۔اب وقت آگیا ہے عوام اپنے سرائیکی صوبہ کیلئے باہر نکلیں سابقہ حکومتوں نے دھوکہ دیا ہے ۔ووٹ سرائیکی صوبہ کے نام پر حاصل کیا اورحکومتوں میں آکر سرائیکی صوبہ نہیں بنایا۔سب سے بڑا دھوکہ سرائیکی صوبہ محاز والوں نے دیا ہے ۔جنہوں نے بہت بڑے جلسے میں سرائیکی صوبہ کا اعلان کیا اور ووٹ لیکر حکومت کے ساتھ مل گئے اور آج تک سرائیکی صوبہ کا نام تک نہیں لیااس موقع پر شیخ شہزاد احمد ،ملک ناصر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔پارٹی میں شامل ہونے والوں کو اجرک پہنائی گئی۔