ایم پی اے چودھری شفیق کا حلقے کا دورہ‘ عمائدین سے ملاقات‘ مسائل دریافت کئے
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے ایم پی اے وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق کااپنے حلقے کادورہ، عمائدین سے ملاقات، مسائل معلوم کئے اوران کے حل کی یقین دہانی۔چک نمبر85پی میں سینئررہنماء ولینڈلارڈرانامحمدجاویدخاں کی رہائش گاہ پرآمداوران سے تفصیلی ملاقات، رانامحمدجاویدخاں نے حلقہ اورچک 85پی کے مسائل تفصیل سے بیان کئے، انہوں نے کہاکہ چوہدری محمدشفیق نے الیکشن میں کامیابی کے بعدحلقہ میں مسلسل رابطہ رکھایہی وجہ ہے کہ آج لوگ انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم قوم سے بہت مخلص ہیں، مہنگائی کے خلاف ہر طرح کا ایکشن ہورہاہے۔