ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر رپورٹ طلب
کراچی ( نیوزرپورٹر) سندھ حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے کے تمام زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سرکلر جاری کردیا جس میں سندھ بھر کی پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے ایس او پیز کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔