ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا
کہروڑپکا (خبر نگار )محکمہ ماحولیات کی طر ف سے ماحولیات کا عالمی دن منایاگیا ۔قدرت کے لئے ٹائم کے عنوان کے طورپر یہ سال منایاجا رہا ہے ماحول کو آلودگی سے بچانے اورصاف ستھرارکھنے کے لئے شہری بھی بھر پور تعاون کریں ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیا ت محمد ادریس نے انسپکٹرماحولیات محمد عمران ،شہاب الدین ودیگر کے ہمراہ لوگوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کرنے اورلیکچر کے دوران کیا۔