محکمہ تعلیم میں کم عمر 400 اساتذہ کی بھرتی کا انکشاف
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ تعلیم میں کم عمر چارسو اساتذہ کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں سے پابندی اٹھانے سے قبل متعلقہ اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کیلئے آج کی مہلت دیدی، تفصیل کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نیتبادلوں کے ایس او پیز جاری کردئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں 400 کم عمراساتذہ کی بھرتی کا معاملہ زیربحث لایا گیا،س پر ایجوکشن اتھارٹیز کومتعلقہ اساتذہ کا ڈیٹا آج 6 جون سے درست کرنے کی ہدایت کی ہے،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں پروموشن پانے والے اورڈسپوزل پر موجود اساتذہ کی تعیناتی کی جائیگی،اساتذہ کے تبادلوں پرسے پابندی 10 جون کے بعد اٹھائے جانے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا درست کرنے کی آخری تاریخ ہے رات 12 بجے تک ڈیٹا درست کیا جاسکتا ہے ، جس کے بعد متعلقہ سی ا ی او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔