مشیر خزا نہ کی زیر صدارت اجلاس میں کرونا سے معاشی نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی صدارت میںاجلاس میں کرونا وبا کی وجہ سے ملک کے معاشی نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ،مشیر خزانہ نے تما م عالمی پارٹنرز اور حکومتی اداروں سے کہا کہ وہ وبا کی وجہ سے ملک کے معاشی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے کام کو جاری رکھیں تاکہ حکومت اس حوالے سے بہتر ین پالیسی بنا سکے ،اجلاس میں مشیرتجارت اور وزیر صنعت بھی موجود تھے ،مشیر خزانہ نے اس حوالے سے پلاننگ کمیشن ، سٹیٹ بینک اور ترقیاتی پارٹنرز کے کام کی تعریف کی ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے 1200ارب روپے کا پیکج دیا ہے ،گورنر سٹیٹ بینک نے ویڈیو لنک پر نقصانات کو تجزیہ پیش کیا ،اے دی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی اپنا تحمینہ بتایا ، اور ایشائی ممالک کے نقصانات کو بتایا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کرونا کے بعد اب سنبھل رہی ہے ،عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اپنا تجزیہ دیا ،پالننگ کمیشن کے ممبر آصف سعید نے بھی معیشت کے نقصانات کی رپورٹ دی دریں اثنا مشیر خزانہ نے پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے ارکان سے زووم میٹنگ کی ،ارکان نے اہنی بجٹ تجاویز پیش کین ،مشیر خزانہ نے کہا کہ ان پر غور کیا جائے گا ۔