ممکنہ سیلاب‘ ضلعی انتظامیہ ملتان اور ریسکیو کی دریائے چناب پر خصوصی مشقیں
ملتان+مظفرگڑھ (خبرنگارخصوصی+نامہ نگار) ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ضلعی انتظامیہ ملتان اور ریسکیو ملتان کی جانب سے فرضی مشقیں کی گئیں. ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیراہتمام ہونے والی مشقوں کے دوران محکمہ صحت، لائیوسٹاک ، سول ڈیفنس، میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان،پبلک ہیلتھ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ،سکاؤٹس،محکمہ زراعت سمیت دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے بھی کیمپ لگائے گئے تھے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان طیب خان نے مشقوں کا معائنہ کیا،اس دوران ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے،غوطہ خوری اور سکوبا ڈائیونگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔