حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیراہتمام غربا اور مستحقین کیلئے دستر خوان ہفتے میں 2 روز آج سے شروع ہو گا
ملتان(نیوز رپورٹر) حافظ معین خالد ٹرسٹ کی جانب سے غربا اور مستحقین کے لئے ہفتے میں دو روزہ دسترخوان آج سے دوپہر کے وقت حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ حافظ معین الدین خالد کی رہائش گاہ پر شروع کیا جائے گا جو فی الحال ہفتے میں دو دن ہفتہ اور اتوار کے روز دوپہر کو ہوگا جس میں غرباء اور مستحقین میں کھانا تقسیم کیا جائے گا اس موقع پر حافظ حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ سیاسی و سماجی رہنما حافظ معین الدین خالد نے کہا کہ غرباء اور مستحقین کو کھانا کھلانا بہت بڑی عبادت ہے۔