اسسٹنٹ کمشنر نے ٹاؤن انتظامیہ کی پارک پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی
میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) علامہ اقبال ٹاون فیز1 کی انتظامیہ کی طرف سے نقشہ میں منظور شدہ پارک کو ختم کرکے اس جگہ پر قبضہ کرنے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم فوراً موقع پر پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر نے فوری پارک کی جگہ پر جاری قبضہ کو رکوا دیا اور چیف آفیسر کو ٹاون انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔