سعودی عرب کا ویکسین الائنس کے لیے 15 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان
جدہ(اے پی پی) سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ وہ ویکسی نیشن اور امیونائزیشن کے عالمی اتحاد ’گاوی، دی ویکسین الائنس‘ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے 15 کروڑ امریکی ڈالر امداد دے گا۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مارچ میں سعودی عرب کی سربراہی میں منعقدہ جی 20 سمٹ کے دوران سعودی عرب نے اعلان کیا تھا۔