افغانستان میں اب بھی غیر ملکی جنگجو موجود ہیں، اقوام متحدہ
واشنگٹن (نیٹ نیوز)اقوام متحدہ کی رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنگ میں شکست اور تنہا کیے جانے سے افغانستان میں داعش کے عسکریت پسندوں کی طاقت کم ہوکر 200 کے قریب جنگجوؤں پر مشتمل تنظیم میں تبدیل ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر سے نومبر 2019 تک ننگرہار میں 7 اضلاع میں پھیلے داعش کے سرگرم کارکنوں کی تعداد ایک ہزار 750 اور 22 اضلاع میں کونسل کی قیادت سے کم ہوکر 200 جنگجوؤں کے قریب ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کے رابطے میں افغان باشندوں کی تیار کردہ اس رپورٹ میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کے پس منظر میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔