چوبارہ: چوکی پولیس برآمدشدہ گندم غریب مالک کو دینے سے انکاری
چوک اعظم(نمائندہ خصوصی) تحصیل چوبارہ کے نواحی چک نمبر 409 ٹی ڈی اے میں غریب کسان کی سال بھر کی جمع پونجی 1 لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کی گندم چوری 10 دن بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔متاثرہ محمد بخش اور اس کی بیوی کا کہنا ہے کہ میرے 2 بیٹے معذور ہیں ہم غریب ہیں پولیس نے چوری شدہ گندم اور ٹریکٹر ٹرالی برآمد کی 5 افراد کو بھی گرفتار کیا لیکن بااثر افراد کے احکامات پر ٹریکٹر ٹرالی اور گرفتار 5 افراد کو چھوڑ دیا گیا جبکہ گندم ابھی بھی ہیڈ ویرڑی چوکی پر موجود ہے پولیس درخواست دینے کے باوجود نہ ہی مقدمہ درج کر رہی ہے اور نہ ہی ملزمان گرفتار کر رہی ہے۔