بین الصوبائی ٹرانسپوٹ پر پابندی کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے بین الصوبائی ٹرانسپوٹ پر پابندی کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی، عدالت نے درخواست پر محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 15 جون تک جواب طلب کرلیا دوسری جبکہ ٹرانسپورٹرز نے تجاویز بھی عدالت میں پیش کردیں ۔سندھ ہائیکورٹ میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ نے بین الصوبائی ٹرانسپوٹ پر پابندی کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 15 جون تک جواب طلب کرلیا ۔