وفاقی حکومت اسٹیل مل ملازمین نکالنے کا عمل منسوخ کرے، خالد مقبول
کراچی (نیوزرپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے پاکستان اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو ادارے فارغ کرنے کی اطلاعات پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمت بیان میں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو ادارے سے نکالے جانے کی خبروں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ادارے سے ان ملازمین کو نکالنے سے ہزاروں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوجائینگے۔ ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین سے انکی نوکری کے تحفظ کا وعدہ کیا تھا مگر اس کے برعکس آج اپنے وعدوں کووفا کرنے کے بجائے معاشی پیکج کی نام ہر اسٹیل مل کے ملازمین کا استحصال کیا جارہاہے۔ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسٹیل مل ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کرے اور ادارے سے ملازمین کو نکالے جانے کے عمل کو مکمل طور پر منسوخ کرے کیونکہ کہ اسٹیل مل کے تقریبا دس ہزار مزدوروں کو نوکریوں سے نکالے جانے سے لاکھوں افراد بری طرح معاشی مسائل سے دوچار ہوجائینگے۔