ٹھارو شاہ میں قلمکاروں کا مظاہرہ
ٹھاروشاہ (نامہ نگار) صحافی ذوالفقار کندرانی کے بیہیمانہ قتل کے خلاف نیشنل پریس کلب ٹھاروشاہ کے صحافیوں کا صدر تنویر قریشی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر صحافیوں اعجاز مغل محمد جڑیل منگی محمد علی سومرو رانا عبدالجبار راجپوت رانا اشرف راجپوت محمد علی اجن و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ لاوارث سندھ کے صحافی ہیں۔