ایمریٹس اور اتحاد ایئر لائنز کا پروازیں بحال کرنے کا اعلان
ابوظہبی(اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں ایمریٹس ایئر اور اتحاد ایئر لائنز نے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے ٹرانزٹ فلائٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان حکومت کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں سے ٹرانزٹ پروازوں کی اجازت دیے جانے کے بعد کیا گیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق ایمریٹس نے 29 مقامات کے لیے دبئی کے راستے ٹرانزٹ فلائٹس دوبارہ کھولنے جبکہ اتحاد ایئر نے یورپ، ایشیا اور آسٹریلیا کے 20 شہروں کے لیے فلائٹس کا اعلان کیا ہے۔