پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری
گوجرخان (نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں،ایس پی صدرضیاء الد ین احمد نے بتایاکہ ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے 10اشتہاری مجرمان منصور ، کامران، نعمان، شہزاد، ارسلان، رضوان، تیمور، عدنان ، احمد مجتبی اور علی کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرمان مختلف مقدمات میں تھانہ گوجرخان پولیس کومطلوب تھے،ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم شبیر کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم کے قبضہ سے پستول30بوراورایمونیشن بھی برآمدہوا،اشتہاری مجرم سال 2019سے جاتلی پولیس کامطلوب تھاسی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،گوجرخان پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلا ف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔