دو بیٹوں کی ماں اغوائ، لاکھوںکی نقدی،زیورات بھی ہمراہ لے گئے
کلر سیداں (نامہ نگار)دو بیٹوں کی ماں مبینہ طور پر گھر سے اغوائ، لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی ز یورات بھی ہمراہ لے گئی۔خاوند نے دو خواتین سمیت تین افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔ثقلین ولد خورشید سکنہ چھپری اکو نے پولیس کو بیان دیا کہ عرصہ تقریبا سات برس قبل میری شادی نبیلہ شاہین کیساتھ ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بیٹے جو تین برس اور 8 ماہ کے ہیں پیدا ہوئے،دو دن قبل میں بھائی اور والدہ کے ہمراہ خریداری کیلئے بازار گیا جب گھر واپس آیا تو میری چھوٹی بہن رو رہی تھی،و جہ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ بھابھی کو دو عورتیں اور ایک مرد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔میں نے دس دن قبل اپنی مہران گاڑی فروخت کی تھی جس کی رقم مبلغ تین لاکھ 45 ہزار میں سے دو لاکھ 45 ہزار روپے میری بیوی کے پاس تھی اور تقریبا دو عدد بالیاں،ایک عدد لاکٹ،دو عدد چوڑیاں اوردو عدد انگوٹھیاں بھی بیوی کے پاس تھیں جو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔عباس شاہ جو میرا دوست تھا اور میرے گھر آتا جاتا تھا مجھے شک ہے کہ اس نے اپنی والدہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ میری بیوی کو اغوا ء کر لیا ہے ۔