اے سی مری کے بازاروں میں چھاپے، گرانفروشوں کو جرمانے
مری(نامہ نگار خصوصی)حکومت پنجاب کی گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر وسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری زاہد حسین نے مختلف بازارو ں میں اچانک چھاپے سبزی فروٹ اوردیگر کی دکانوں پر زائد نرخ وصو ل کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے ۔انہوںنے مری کے مختلف بازاروں کے اچانک دورے کے دوران سبزی ،فروٹ اوردیگر اشیاء ضروریہ پر اضافی نرخ وصول کرنیوالے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے بعدا زاں دودھ ،دہی گو،شت ،آٹا چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اشیاء کی دوکانوں کو بھی پڑتال کی ۔انہوںنے تنبیہ کی زائد قیمتیں اورغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوںوصول کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری رہے گی ،انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر اورمری شہر میں سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ہی عوام کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاء ضروریہ فروخت کی جائیں۔
بصورت دیگرخلاف ورزی کرنے والوں ان کیخلاف کوئی رعائت نہیں کی جائیگی۔