لارنسپور سے صوابی تک ڈبل روڈ کی منظوری کا ٹینڈر اخبارات کو جاری
حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چند ماہ قبل مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی خصوصی دعوت پر ان کے ڈیرہ شمس آباد آئے تھے جہاں انہوںنے عوامی اجتماع کے دوران اہلیان چھچھ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ لارنسپور سے صوابی تک تباہ شدہ روڈ کی ڈبل تعمیر کیلئے کوشاں ہیں اور انہوں نے اس موقع پر چھچھ کو اپنا دوسرا گھر کہا تھا گذشتہ روز اس روڈ کی منظوری کا ٹینڈر قومی اخبارات میں شائع ہوا جس کے بعد اس کا کام بہت جلد شروع ہو جائے گا روڈ کی تعمیر سے چھچھ کے سینکڑوں دیہات کے عوام کو بہتر سفر کی سہولیات میسر ہونگی جبکہ غازی اور صوابی کے عوام بھی با آسانی راولپنڈی ،اسلام آباد اور پشاور کا سفر مکمل کر سکیں اس موقع پر مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لارنسپور سے صوابی تک روڈ تعمیر کرنے کا وعدہ یہاں چھچھ کے عوام سے کیا تھا اس کو پورا کر دیا گیا انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں تما تر مشکلات کے باوجود بڑے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملے گا مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے لارنسپور سے صوابی تک ڈبل روڈ کی منظوری کروانے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر پانی وبجلی عمر ایوب خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔