بیول اور گردونواح میں گندگی ، ابلتے ہوئے گٹروںسے شہریوں کا جینا محال
بیول(نامہ نگار)بیول اور گردونواح میں گندگی سے نالوں اور ابلتے ہوئے گٹروںسے شہریوں کا جینا محال،انتظامیہ نوٹس لینے سے قاصر ہے۔ٹی ایم اے گوجرخان افسران اور عملہ خاموش تماشائی بن گیا ٹی ایم اے افسران کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے شہر اور گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس کی وجہ سے نالے اور چھوٹی نالیاں بند ہو گئیں اور تعفن پھیلنے کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا محال ہو گیا عوامی حلقوںکا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے افسران اور عملہ نے صفائی کی طرف کوئی توجہ نہ دی جس کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں چند سال قبل بیول شہر کی گلیاں اور نالیاں اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی ہیں لیکن دکانداروں کی نااہلی کی وجہ سے مین پائپ لائن بند ہو چکی ہیں عوامی حلقوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیول شہر کا نکاسی کانظام دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ شہر یوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔