حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی دہشتگردی ہے،شیخ عبدالقدوس
جبر(نامہ نگارـ)تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی دہشتگردی ہے جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں حضرت عمر بن عبدالعز یزکے مزار کی بے حرمتی کرنے والوں کا اسلام سیکوئی تعلق نہیں ہے اسلام کبھی بھی دین کی انتھک خدمت کرنے والی معتبر خدمت کرنے والی شخصیات کی قبروں کو بلڈوزچلانے اور ان کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دیتا عرصہ دراز سے مسلمانوں نے اعلیٰ سعود کے ظلم وجبر کے خلاف علامتی احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں کیا انہوںنے کہا حضرت عمر بن عبدالعزیزکے مزار کی بے حرمتی کرنے والوں کو نشانہ عبرت بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ روابط قائم کر کے اسلامی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔