عوام کو کرونا وائرس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا: منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے میںمکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اب عوام کو کرونا وائرس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے لاک ڈائون میں نرمی ،توسیع کے فیصلوں سے بہتری آنے کی بجائے مزید ابتری آرہی ہے بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ سے عوام کے اندر مزید خوف وہراس بڑھ گیا ہے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے اقدامات سے سبق حاصل کرے جس نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں شہباز شریف کے گھر پر نیب چھاپے دراصل بجٹ اجلاس کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں مرزا فہیم بیگ کی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید کاشف گیلانی ،افتخار علی بھٹی ،بدراقبال سمیت دیگر موجودتھے ۔