شیخوپورہ:وقاص حیدر ورک ضلعی صدر مسلم لیگ ق یوتھ ونگ مقرر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر ذوالفقار علی پپن نے وقاص حیدر ورک ایڈووکیٹ کو ضلعی صدر مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ مقررکرکے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے وقاص حیدر ورک کی بطور ضلعی صدر یوتھ ونگ تقرری پر ممبر پنجاب بار کونسل سیف اللہ خاں ، چودھری سعید انور ورک ‘ چودھری خرم ریاض کاہلوں،رمیض لیاقت ،فیضان مان، تنویر احسن ورک ،خرم شہزاد ، چودھری فیصل ریاض کاہلوں سمیت دیگرنے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔