مقدس مقامات کی بے حرمتی ہر گز قابل قبول نہیں:میاں ولید احمد
شرقپورشریف(نامہ نگار ) سجادہ نشین آستانہ عالیہ شیر ربانی شرقپورشریف صاحبزادہ حافظ میاں ولید احمد جواد شرقپوری نے نماز جمعہ کے خطبہ کے موقع پر سینکڑوں مریدیں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیفہ عمر بن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کے مزار کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ مزارات عوام کی عقیدت و احترام کا مرکز ہواکرتے ہیں۔ ایسے مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات ہر گز قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایسے واقعات کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور حرمت اولیا کے داعی ہونے کے ناطے ہم ایسی انتہا ء پسندانہ سوچ کو ہمیشہ دینی اور اخلاقی اقدار کی نفی سے تعبیر کرتے ہوئے مزارات کے احترام کو اہم اور لازم قرار دیتے ہیں۔ عمر بن عبد العزیز کو ایک عادل حکمران کی حیثیت سے مسلم دنیا میں انتہائی احترام حاصل ہے ۔