مسلمان نبی اکرم ؐ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے:علامہ عطا محمد ہمدمی
چونیاں(نامہ نگار)اسلام کی سربلندی کیلئے مسلمان بچوں کیلئے دینی تعلیم کا حصول ضروری ہے۔حضور ؐ کے فرمودات کوبھلا کر امت مسلمہ خوار ہو رہی ہے۔غیر مسلم ہمارے دلوں سے نبی ؐ کی محبت کو نکالنا چاہتے ہیں۔ مسلمان نبی اکرم ؐ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ان خیالات کا اظہار علامہ عطا محمد ہمدمی نے علم کی اہمیت کے بارے میں اپنے بیان میں کیا۔