حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے
بھوئے آصل( نامہ نگار)کوٹ رادھاکشن میں کرونا وائرس کے حوالہ سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے سختی شروع، متعدد دکانداروں کو جرمانے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک دکان سیل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پرجے بی الیکٹرونکس کمپنی، سروس میگا سٹور، نفیس سویٹ بیکرز، حافظ سویٹس اینڈ بیکرزودیگر کو مجموعی طورپر 27ہزار روپے جرمانے کئے۔