سونے کی قیمت میں 100روپے کمی
کراچی(کامرس رپورٹر ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کی کمی سے97ہزار600روپے ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالرکی کمی سے1706ڈالر ہوگئی جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دکھائی دیئے اورفی تولہ سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے 97ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت86روپے کی کمی سے83ہزا ر676روپے ہو گئی۔