کوروناوائرس حفاظتی اقدامات کے بعد438 ماڈل کورٹس نے کام شروع کر دیا
اسلام آباد(وقائع نگار)کوروناوائرس حفاظتی اقدامات کے بعدپاکستان بھر کی438 ماڈل کورٹس نے کام شروع کردیا،مزید 116 مقدمات کا فیصلہ کیاگیا۔ڈائریکٹرجنرل مانیٹرنگ سہیل ناصر کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق171 ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 7 اور منشیات کے 16 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،تمام عدالتوں نے کل78 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے 03 اور منشیات کے 4 خیبرپختون خواہ میں قتل کے 2 منشیات کے 9، سندھ میں قتل کے 2 منشیات 3 مقدمات کا فیصلہ ہوا،1 مجرم کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 4 مجرمان کو 23 سال 4 ماہ قید اور 20000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی117سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نیمجموعی طور پر 63 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے جبکہ ملک بھر میں قائم ہونے والی150 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 30 مقدمات کا فیصلہ کردیا. تمام عدالتوں نے کل 36گواہان کے بیانات قلمبند کیے، 5 مجرمان کو 5000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔