ایس او پیز کی خلاف ورزی، پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیاسیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اتھارٹی راولپنڈی مہرغلام عباس نے راولپنڈی کے مختلف مقامات کے دورے کے موقع پر چیکنگ کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 28 گاڑیوں کے چالان کئے اور دو گاڑیوں کو قبضہ میں لے کرمالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے انہوں نے سماجی فاصلہ قائم نہ رکھنے کے جرم میں ٹرانسپورٹرز کو اٹھارہ ہزار روپے جرمانے بھی کئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری آر ٹی اے نے کہا کہ شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی -