خالد محمود عراقی کی زیر صدارت جامعہ کراچی اکیڈمک کونسل کا آن لائن اجلاس متنازعہ
کراچی (نیوزرپورٹر)وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرصدارت جمعہ کے روز اکیڈمک کونسل کا آن لائن اجلاس متنازعہ ہو گیا۔ چیئرپرسن، اپلائیڈ کیمسٹری، کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر ریاض احمدنے اجلاس کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کردیا جبکہ ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ نے اختلافی نوٹ درج کردیا۔ ڈاکٹر ریاض احمدنے ابتدا میں ہی اجلاس کی طلبی‘ نامکمل کورم سمیت کئی بے قاعدگیوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اجلاس کو غیرقانونی قرار دیااور کہا کہ اگر اس اجلاس کا انعقادکیا گیا تو اس میں ہونے والے فیصلے بھی غیرقانونی ہونگے۔ ڈاکٹر ریاض احمدکے مطابق اجلاس کو غیرقانونی قرار دیئے جانے پر وائس چانسلر صاحب کا کہنا تھا کہ قانون کو بعد میں دیکھ لیں گے۔جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں رؤسائے کلیہ جات سمیت 86 ممبران نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں کوروناوائرس کی وجہ سے درپیش صورتحال کے تناظر میںپیش کی جانے والی سفارشات کی منظوری دی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایچ ای سی کی ہدایت اور اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ کی ہر فیکلٹی سے3 سے5 اساتذہ کی بطور ماسٹر ٹرینر نشاندہی کرے گی جن کی ذمے اپنی فیکلٹی کے دیگر اساتذہ کی ٹریننگ ہوگا۔روسائے کلیہ جات کے دفاتر اساتذہ کی معاونت کا مرکز ہونگے جبکہ رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے دوران سرقہ نویسی اور کاپی رائٹ کے مسائل پر رہنما ئی فراہم کرینگے۔ تمام آن لائن کلاسز اور اسائنمنٹ کے جمع کرانے کا عمل منظور شدہ کورس آوٹ لائن کے مطابق15 جولائی 2020تک جاری رہے گاجبکہ