تعزیتی ریفرنس
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی نے سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)مجید ملک کی برسی کے موقع پر جامی ہائوس اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) مجید ملک کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور دعا ئے مغفرت کی گئی ،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رتے ہوئے عبدالرزاق جا می نے کہا کہ مرحوم لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)مجید ملک ایک نیک دل اور محب وطن شخصیت کے مالک تھے ۔
جنہوں نے ہمیشہ نظریہ پاکستان کا پرچار کیا ہے،اپنے علاقے کے عوام کے لیے انہوں نے بے مثال خدمات سرانجام دیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہ مرحوم کا مشن انسانیت کی خدمت تھا جس پر وہ پوری زندگی کاربند رہے ،انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا،ایسے شخصیت ہمیشہ پیدا نہیں ہو تی ۔اس موقع پر عبدالرزاق جامی نے نعتیہ اشعار اور صوفی بزرگ میں محمد بخش کا کلام بھی ترنم کے ساتھ پڑھا جس سے شرکاء پر رقت طار ہو گئی اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔