ایک ہفتے میں 0.42فیصد مہنگائی کم ہوئی: ادارہ شماریات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مجموعی طور پر مہنگائی میں 0.42 فیصد کمی ہوئی۔ مہنگائی میں کمی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم ہونے سے ہوئی۔ ایک ہفتے میں 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں پیاز چار روپے‘ آلو ایک روپیہ 63پیسے‘ لہسن آٹھ روپے فی کلو سستا ہوا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26روپے 70پیسے سستا ہو گیا دال چنا‘ مسور‘ مونگ‘ ماش کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے کیلے اور چینی کی قیمتیں بھی کم ہو سکیں ایک ہفتے میں 15اشیائی قیمتوں میں اضافہ رہا انڈوں کی فی درجن قیمت میں 14روپے 77پیسے ‘ آٹے 20کلو کا تھیلا76روپے 55پیسے مہنگا ہوا‘ چکن برائلر زندہ مرغی سوا دو روپے فی کلو مہنگی ہوئی بکرے کا گوشت تین روپے 42پیسے مہنگا ہوا تازہ دودھ گائے کا گوشت ‘ چاول بھی مہنگے ہوئے۔