کروناایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے معافی کے مستحق نہیں:چودھری سرور
لاہور (نیوز رپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے جن علاقوں میں کرونا کے مر یضوں کی تعداد خطر ناک حدتک بڑ ھے گی وہاں لاک ڈاؤن سخت کر نے سمیت تمام اقدامات کر یں گے۔ ہم ۔کرونا سے بچاؤ کیلئے ایک بھی لمحہ کی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔کرونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔خدا کیلئے عوام کرونا کو لینے اور دوسروں کو دینے کیلئے خود گھروں سے باہر نہ جائیں۔کرونا بحران سے بے روز گار ہونیوالوں کو ہم کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں زی گارڈ ن کے چیئر مین محمد توفیق کی جانب سے غر یب خاندانوں کیلئے ایک لاکھ آٹا عطیہ کر نے کے موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بدقسمتی سے کرونا وباء میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے اور ہلاکتیں بھی بڑ ھ رہی ہیں اس لیے وقت آچکا کہ ایس او پیز پر ایک بھی لمحہ کی کوتاہی کے بغیر مکمل عملدرآمد کیا جائے حکومت بھی واضح کر رہی کہ جو لوگ کرونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات مکمل نہیں کر ینگے انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔ اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مشکل کی اس گھڑی میں غر یب خاندانوں کیساتھ ہے اور ہم بھی پی ڈی این کے پلیٹ فارم سے ابتک 11ملین سے زائد لوگوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں۔