لاہور کے 43 ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی کا درجہ دیدیا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے لاہور کے 43 ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دیدیا۔ تحصیل سٹی کے 17‘ تحصیل کینٹ کے 2 ‘ ماڈل ٹائون تحصیل کے 12 تحصیل رائے ونڈ کے 8 اور شالیمار ٹائون کے 6 سکول شامل ہیں۔