چین مودی کی تذلیل نہیں صرف طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے: بھارتی پروفیسر
سٹاک ہوم (نوائے وقت رپورٹ) سوئیڈن میں بھارتی پروفیسر اشوک سوان نے کہا ہے کہ چین مودی کی عوامی سطح پر تذلیل نہیں چاہتا صرف طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتا تھا۔ بھارتی جرنیل اور میڈیا خاموش رہیں گے۔ پروفیسر اشوک سوان نے چین کے ہاتھوں بھارت کی درگت کی اصلیت بتاتے یہ کہا۔