وفاقی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا‘ ٹارگٹڈ سبسڈیز دی جائیں گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی اہم تجاویز سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں کمی مشکل ہے۔ حکومتی اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے گا۔ اگلے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔ سود کی ادائیگیوں کے بجٹ کو کم نہیں کیا جائیگا۔ آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس آمدن میں اضافہ مشکل ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ ممکن ہے اگلے بجٹ میں ٹارگٹڈ سبسڈیز دی جائیں گی وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔