عدالت عظمی کی کرونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)عدالت عظمی نے کرونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت عظمی کے ملازمین ،سائلین ،وکلا اوراحاطہ عدالت میں داخل ہونے والے دیگر تمام افراد کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ملازمین اور سائلین کی جانب سے کورونا وبا کے خلاف اٹھائے حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا ہیاور رجسٹرار آفس کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت پرنسپل سیٹ اسلام آباد اورتمام برانچ رجسٹریوں میں عدالت آنے والے تمام افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔