گور نر پنجاب کا ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کو ہراساں کر نے کا سخت نوٹس سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب
لاہور (نیوز رپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہاؤس کے ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کو ہراساں کر نے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ڈاکٹر کو انکے عہدے سے فارغ اور سی سی پی او لاہور سے اس معاملے پر24گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔