حکومت بتائے کیا ساراملک بند کر کے کرونا پر قابو پا یا جا سکتا ہے ؟،آل پاکستان انجمن تاجران
لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر حکومت کاروباربند کرانے کی بجائے ایس او پیز پر عملدرآمدکے حوالے سے موثر اقدامات اورتشہیر کرے ،کیا ہماری معیشت اور غربت کی لکیر پر زندگی بسر کرنے والے کروڑوںلوگ کاروبار بندہونے کے متحمل ہو سکتے ہیں ،تاجر طبقہ پہلے ہی مشکلات کا شکارہے اوراگر اب کاروبار بندکیا گیا تو اس میں دوبارہ کاروبار شروع کرنے کی سکت باقی نہیں رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور اپنی تجاویز دیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر طبقہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کی بھرپور کوشش کررہا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمدکرنے کاپابند کرے ۔